Infinix Note 50 Pro کی خصوصیات اور قیمت پاکستان میں

Infinix Note 50 Pro Price in Pakistan
2025 میں پاکستان میں قیمت
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ فون مختلف ویریئنٹس اور اسٹوریج کے ساتھ آتا ہے۔ تو دیکھیں تو 8GB RAM اور 128GB Storage آپ کو ملے گا پاکستانی PKR 44,999 آج کی تاریخ تک۔
اس کے بعد 8GB RAM، 256GB Storage کے ساتھ PKR 59,999 تک ملتا ہے، یہ اُن لوگوں کے لیے ہے جو زیادہ اسٹوریج چاہتے ہیں۔ تو آخری ماڈل جو ہے وہ 12GB RAM اور 256GB Storage کے ساتھ آتا ہے۔ قیمت PKR 83,999 مختلف اسٹورز پر مختلف ہو سکتی ہے۔
تو یہ یاد رکھیں کہ یہ قیمتیں آن لائن اسٹورز اور لوکل مارکیٹس میں فرق ہوتا ہے۔ تو پہلے آپ اپنے شہر کے لوکل موبائل شاپس یا آن لائن پلیٹ فارمز پر چیک کرکے لیٹسٹ قیمت کنفرم کر لیں۔
اسپیسفیکیشن اور فیچرز
Infinix Note 50 Pro 4G ایک میڈیکل فون ہے کیا؟ کیونکہ اس دفعہ تو اس میں اوریجنل سنسرز ہیں جیسے ہارٹ ریٹ اور بلڈ آکسیجن لیول میژر کرنے کے لیے تمام فیچرز موجود ہیں۔ تو آگے چل کر اس بارے میں بات کریں گے۔
تو اس ریویو میں ہم باکس میں موجود ایک چیز دیکھنے والے ہیں جو بہت کمال ہے۔ یہ ہے MagPad یعنی ایک وائرلیس میگنیٹک چارجر جو اگر دکھایا جائے تو بالکل اُسی کانسیپٹ پر جیسے ایپل کا MagSafe ہوتا ہے۔ یہ کیس MagSafe چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔ مطلب میگنیٹ پرفیکٹلی الائن ہوتا ہے وائرلیس چارجر کے ساتھ ایک پرفیکٹ کام کرتا ہے۔
ڈسپلے
تو اگر ڈسپلے کے بارے میں ہونسٹلی بتائیں تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس پرائس رینج میں بہترین ہے۔ اس کی وجہ؟ کیونکہ اس کا سائز ہے 6.78 انچ AMOLED اور 144Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ آتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ ریفریش ریٹ کو 60Hz، 144Hz یا آٹو پر سیٹ کر سکتے ہو۔
ڈسپلے میں اِن ڈسپلے فنگرپرنٹ اسکینر بھی ہے۔ اور سب سے اہم بات 2160Hz PWM ڈمنگ ہے، جس سے لو برائٹنیس پر آنکھوں کو اسٹرین نہیں ہوتا۔ تو کمال ہے نا؟ جو بات ٹھیک نہیں لگتی وہ ہے Gorilla Glass جس میں کوئی خاص اسکرین پروٹیکشن نہیں دی گئی، تو اسکرین پروٹیکٹر ضرور کریں۔
ڈیزائن اور بلڈ کا مضبوط کنیکشن
مارکیٹ میں تقریباً یہ پہلا فون ہے جو اتنی کم قیمت میں ایلومینیم فریم کے ساتھ آتا ہے، جو زیادہ تر عموماً پلاسٹک ہوتا ہے۔ اگر آپ نے کبھی ہاتھ میں لیا ہو تو آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ ایلومینیم کا فیل الگ ہی ہوتا ہے۔
بیک سائیڈ پر ایک سنسر دیا گیا ہے جو ہارٹ ریٹ اور SpO2 (بلڈ آکسیجن) کو چیک کرنے کے لیے ہوتا ہے، جسے بس ہلکا سا فنگر رکھنا ہوتا ہے، پریس نہیں کرنا۔
اس کے اوپر IR Blaster بھی ملتا ہے، جس سے TV یا AC کنٹرول کر سکتے ہو (ریموٹلی) اور نیچے SIM ٹرے ہے (ڈوئل سم)، لیکن میموری کارڈ سپورٹڈ نہیں ہے۔
بڑی بیٹری اور فاسٹ چارجنگ
اس میں بیٹری ہے 5200mAh کی اور چارجر جو باکس میں ملتا ہے وہ ہے 90W کا، تو اوورآل بہترین ہے۔ یہ 40 منٹ تک فل چارج ہوتا ہے اور وائرلیس MagCharge بھی دیا گیا ہے جو 30W کا ہے۔
پروسیسر کی کارکردگی
اس کا پروسیسر MediaTek Helio G100 Ultimate، 6nm چپ کا ہے، جو درمیانی کارکردگی دیتا ہے ڈیلی یوز کے لیے۔ Android 15 پر بیسڈ XOS اسکِن چلتی ہے اس میں جو کچھ خاص نہیں ہے۔
کیا Infinix Note 50 Pro گیمنگ فون ہے؟
کیجول گیمز کے لیے پرفیکٹ ہے، لیکن اگر آپ کا مین فوکس گیمنگ ہے تو کوئی اور ماڈل لیں۔ GPU ہے Mali G57 MC2، بیسک لیول گیمنگ کے لیے ٹھیک ہے۔ PUBG 40fps پر چل جاتا ہے، لیکن ہیوی گیمنگ کے لیے یہ فون نہیں بنا۔
RAM اور Storage کتنا ہے؟
جیسے ساری کمپنیاں کہتی ہیں بیس RAM 8GB ہے، لیکن ایکسٹینڈایبل ہے، ٹوٹل 24GB RAM تک (ورچوئل RAM سمیت) ملتی ہے۔ اور بات کریں اسٹوریج کی تو 256GB تک ہوتی ہے۔
کیمرے کا رزلٹ اور اقسام
سب سے پہلے مین کیمرا ہے 50MP، OIS کے ساتھ جو فوٹوز لینے کے بعد تقریباً 2-3 سیکنڈز میں کلر انہانسمنٹ کرتا ہے، بیچ میں سیچوریشن، کنٹراسٹ، شارپنس سب بیلنس کرتا ہے AI کے ذریعے ,فرنٹ کیمرا 32MP، سیلفیز کافی زبردست آتی ہیں۔
Infinix Note 50 Pro میں خامیاں !!
- Gorilla Glass پروٹیکشن نہیں ہے جو ضروری چیز ہے
- ہیوی گیمز کریش ہو جاتی ہیں
- ایکسٹرا اسٹوریج کا آپشن نہیں
- 5G سپورٹ نہیں کرتا ہے