ٹیکنو

Tecno Camon 40 Pro 5G کی مکمل تفصیلات 2025 اور پاکستان میں قیمت

Tecno Camon 40 Pro 2025 Price in Pakistan

پاکستان  میں قیمت!

پاکستان میں اس فون کی قیمت دیگر ممالک سے مختلف ہو سکتی ہے، کیونکہ اسے درآمد کرنے کے اخراجات اور دیگر فیسیں زیادہ ہوتی ہیں۔ مگر تمام اخراجات کو مدِنظر رکھتے ہوئے، پاکستان  کے آن لائن اسٹورز پر جو آج کی تاریخ میں Tecno Camon 40 Pro کی قیمت چل رہی ہے، وہ کچھ یوں ہے:

اگر آپ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون خریدتے ہیں تو یہ آپ کو پاکستانی روپے 107,999 میں دستیاب ہوگا، جبکہ 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والا ورژن، جس کے فیچرز پہلے والے سے کافی بہتر ہیں، آپ کو مارکیٹ میں روپے 113,999 میں مل جائے گا۔

اب آتے ہیں اصل بات کی طرف!

یہ وہی Camon 40 Pro 5G فون ہے، جس کا لوگ گزشتہ سال کے Camon 30 Pro 5G کے ساتھ موازنہ کر رہے ہیں۔ تو سب کا سوال یہی ہے”” آخر اس بار کیا نیا ملا ہے؟

ڈیزائن اور باڈی میں تبدیلی

تفصیلی جائزے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس بار ڈیزائن میں کافی فرق ہے۔ پچھلے ماڈل میں لیدر فنش تھی، لیکن اس بار مکمل پلاسٹک باڈی دی گئی ہے – فریم بھی اور بیک بھی۔ لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ پلاسٹک میٹ فنش میں ہے، جس کی وجہ سے فنگر پرنٹس نہیں لگتے۔

پانی اور دھول سے بچاؤ

یہ سوال ہر صارف کے ذہن میں ہوتا ہے کہ اتنا مہنگا فون کیا واقعی واٹر پروف ہے؟ تو کمپنی نے اس بار Camon 40 Pro میں IP68 اور IP69 واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنس فراہم کی ہے۔ یعنی آپ اسے باآسانی پانی میں استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ بات ہم اپنی طرف سے نہیں کہہ رہے بلکہ Tecno کی ٹیم نے ایک ڈیمو میں فون کو پانی میں ڈال کر چارجنگ دکھائی تھی۔

ون ٹیپ بٹن فیچر

فون کے سائیڈ پر ایک نیا نارنجی رنگ کا بٹن دیا گیا ہے جو iPhone کے ایکشن بٹن جیسا لگتا ہے۔ آپ اس پر اپنی مرضی سے کوئی بھی شارٹ کٹ سیٹ کر سکتے ہیں جیسے گوگل اسسٹنٹ، کیمرا، فلیش لائٹ، کیلکولیٹر وغیرہ۔

ڈسپلے

اس فون میں 6.78 انچ AMOLED اسکرین دی گئی ہے جو Full HD+ ریزولوشن اور 144Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ آتی ہے۔ اس کی اسکرین کی حفاظت کے لیے Gorilla Glass 7 دیا گیا ہے، مگر مکمل حفاظت کے لیے اسکرین پروٹیکٹر لگانا ضروری ہے۔

پرفارمنس  گیمنگ کے لیے کیسا ہے؟

PUBG موبائل پر آپ کو 90 FPS کا تجربہ ملتا ہے، جو کافی مستحکم ہے۔ اسی طرح Genshin Impact جیسے بھاری گیم پر بھی میڈیم گرافکس پر 60 FPS ملتے ہیں جو کہ کافی عمدہ رزلٹ ہے۔یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ فون کا پروسیسر، یعنی Dimensity 7300 Ultimate (جو 4nm ٹیکنالوجی پر مبنی ہے)، نہایت طاقتور اور مؤثر ہے۔ ساتھ ہی اس کا GPU بھی کافی مضبوط ہے۔

آواز اور وائبریشن

فون میں ڈوئل اسٹیریو اسپیکر دیے گئے ہیں جو کافی اونچی آواز کے حامل ہیں۔ وائبریشن موٹر کو بھی اس بار بہتر کیا گیا ہے، جو ہائپٹک فیڈبیک کے ساتھ آتی ہے۔

مگر ایک کمی یہ ہے کہ اس فون میں eSIM کی سہولت موجود نہیں، جو خاص طور پر سفر کے دوران کافی کارآمد ہوتی ہے اور آج کل بڑے برانڈز جیسے iPhone میں لازمی ہوتی ہے۔

کیمرا سسٹم

کیمرا کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ پچھلی جانب 3 کیمرے دیے گئے ہیں: 50MP کا مین کیمرا (Sony سینسر)، 8MP الٹرا وائیڈ کیمرا، اور ایک فلیکر سینسر۔

ایک نیا فیچر جو اس سیریز میں متعارف کرایا گیا ہے وہ ہے "Flash Snap”   یہ خودکار طور پر حرکت کرتے ہوئے اشیاء کی تصویر لے لیتا ہے بغیر بٹن دبائے۔ یہ خاص طور پر کھیلوں یا بچوں کی فوٹوگرافی کے لیے مفید ہے۔

اگر آپ رات کے وقت بلاگنگ یا فوٹوگرافی کرتے ہیں تو Super Night Mode میں بھی کافی بہتر کارکردگی دیکھنے کو ملتی ہے۔ دونوں فرنٹ اور بیک کیمرا سے 4K ویڈیو ریکارڈنگ کی سہولت موجود ہے۔

بیٹری اور چارجنگ

اس فون میں 5200mAh کی بڑی بیٹری دی گئی ہے، جس کے ساتھ 45W کی فاسٹ چارجنگ بھی دستیاب ہے اور چارجر باکس میں ہی ملتا ہے۔ ایک مکمل چارج پر یہ فون 7 سے 9 گھنٹے تک کا اسکرین ٹائم دیتا ہے، جو کہ استعمال کے حساب سے بدل سکتا ہے (گیمنگ، براؤزنگ، ویڈیوز وغیرہ)۔

Tecno Camon 40 Pro کی نمایاں خصوصیات

  • اسٹائلش میٹ فنش ڈیزائن
  • IP68/IP69 پانی اور دھول سے تحفظ
  • بڑی 144Hz AMOLED اسکرین
  • Dimensity 7300 Ultimate تیز رفتار پروسیسر
  • PUBG میں 90FPS اور Genshin میں 60FPS
  • ڈوئل اسٹیریو اسپیکر اور بہتر وائبریشن
  • Flash Snap اور Super Night Mode
  • فرنٹ اور بیک دونوں کیمروں سے 4K ویڈیو
  • 5200mAh بیٹری، 45W فاسٹ چارجنگ کے ساتھ

کمی یا خامیاں کیا ہیں؟

  • پلاسٹک باڈی – پریمیم فیل نہیں دیتی
  • eSIM سپورٹ موجود نہیں
  • وائرلیس چارجنگ کی سہولت نہیں
  • ٹیلی فوٹو لینس کی کمی

کیا Camon 40 Pro واقعی واٹر پروف ہے؟

اس فون کو IP68 اور IP69 سرٹیفیکیشن حاصل ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ پانی اور دھول سے کافی بہتر تحفظ فراہم کرتا ہے۔ IP68 کے مطابق، اگر فون غلطی سے پانی میں گر جائے تو اسے کچھ دیر بعد بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، البتہ اسے لمبے عرصے تک پانی میں نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ یہ فون ہے، مچھلی نہیں!

IP69 کا مطلب یہ ہے کہ یہ فون ہائی پریشر واٹر جیٹس سے بھی محفوظ رہتا ہے، جو عموماً صنعتی سطح پر استعمال ہوتے ہیں۔ Tecno نے اپنے ڈیمو میں اس فون کو پانی میں ڈال کر چارجنگ بھی کر کے دکھائی تھی (جس کا ذکر پہلے ہو چکا ہے)۔

نوٹ: ان تمام ٹیسٹوں کو کنٹرولڈ ماحول میں انجام دیا گیا تھا، تو براہِ کرم روزانہ اسے نہلانا مت شروع کریں! ہاں، اگر غلطی سے پانی گر جائے یا بارش میں استعمال ہو جائے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button